کھیل

جنوبی افریقہ سےٹی ٹوئنٹی سیریز؛اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلیےپاکستان کےاسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے

بابراعظم کی انجری کےسبب نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں قومی ٹیم کی قیادت کرنےوالےشاداب خان بھی ٹانگ کےپٹھےمیں کھنچائو کا شکارہوگئےتھے،آل راؤنڈرجنوبی افریقہ کےخلاف سیریزسےباہرہوچکےہیں،ان کا خلا پرکرنےکےلیےزاہد محمود مضبوط امیدوارہیں،اسکواڈ میں فخرزمان کی واپسی ہوگی۔ صہیب مقصود،شرجیل خان،ذیشان ملک اوراعظم خان سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانےوالےکھلاڑیوں کےنام بھی زیرغورہیں،وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کوشامل کیا جاسکتا ہے،ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلیےجانے والےمحمد حفیظ کا 3 فروری کووطن واپس آکراسکواڈ کوجوائن کرنا مشکل ہے،آل راؤنڈرکوتاخیرسےشامل ہونےکی اجازت دینےکےحوالے سےصورتحال ابھی واضح نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button