کھیل

فاف ڈوپلیسی پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے

جنوبی افریقا کی ٹیم میں شامل تجربےکاربیٹسمین فاف ڈوپلیسی تیسری بارپاکستان کا دورہ کررہےہیں

جنوبی افریقا کی ٹیم میں شامل تجربےکاربیٹسمین فاف ڈوپلیسی تیسری بارپاکستان کا دورہ کررہےہیں لیکن وہ پہلی بارپاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے،یہ ان کےکیرئیرکا 68واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔ فاف ڈوپلیسی 2017 میں پاکستان آئےجوان کا پاکستان کا پہلا دورہ تھا،اس وقت وہ آئی سی سی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کی قیادت کرتےہوئےتین ٹی ٹونٹی میچزکھیلنےکےلیےلاہورآئےتھے۔ پھردوسری بارگزشتہ سال پی ایس ایل میں شرکت کیلئےپاکستان کا رخ کیا۔

26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونےوالا ٹیسٹ میچ جہاں فاف ڈوپلیسی کےٹیسٹ کیرئیرکا 68واں میچ ہوگا تووہیں یہ 36 سالہ بیٹسمین کا پاکستان کی سرزمین پرپہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ فاف ڈوپلیسی پاکستان کےخلاف اب تک سات ٹیسٹ میچز میں 27.33 کی اوسط سے 246 رنزبناچکےہیں۔ فاف ڈوپلیسی نےکہا کہ یہاں وکٹیں فلیٹ ہیں،لہٰذا یہاں ہم بلےبازوں کےلیےرنزبنانےکےمواقع بھی زیادہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button