کھیل

ٹوکیو اولمپکس موسم گرما میں منعقد ہوں گے؛ آئی او سی

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس بیخ نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والے ٹوکیو اولمپکس رواں سال موسم گرما میں منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اس میں کوئی ابہام نہیں ہے اس لیے ہمارے پاس پلان بی نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں آئی او سی کے سربراہ تھامس بیخ نے کہا کہ اس بات پر یقین نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ 23 جولائی کو ٹوکیو اولپمکس کا آغاز نہیں ہو گا۔تھامس بیخ نے کہا کہ ہم کھیلوں کو محفوظ اور کامیاب بنانے کے لیے پوری طرح سے پرعزم ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی ہوئے چھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button