کھیل

"جلدی آؤ بریانی ٹھنڈی ہورہی ہے”۔۔۔قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر میمز کا طوفان

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14سال بعد پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔

میچ کے پہلے روز مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 220 رنز پر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں میزبان ٹیم کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اور 4 پاکستانی بلے باز صرف 33 رنز پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔  14سال بعد کسی بڑی ٹیم کے پاکستان میں آکر ٹیسٹ میچ کھیلنے پر جہاں خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں سوشل میڈیا پر صارفین  قومی کرکٹرز کے حوالے سے میمز بھی شیئر کررہے ہیں۔ایک صارف نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر رضوان کی جانب سے جنوبی افریقی کھلاڑی ٹیمبا کو رن آؤٹ کرنے کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں  رضوان اور ٹیمبا  پچ پر گرے ہوئے ہیں، شارخ نامی صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘میرے کرن ارجن آئیں گے’۔

رضوان کے رن آؤٹ کرنے کے حوالے سے متعدد میمز شیئر کی جارہی ہیں۔

اسی حوالے سے ایک اور پوسٹ میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز کو دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی ایک کانٹوں سے لیس چشمہ بھی دکھایا گیا ہے اور لکھا گیا ہے کہ ‘سرفراز رضوان کا رن آؤٹ دیکھنے کے بعد’، صارف نے یہ کہنے کی کوشش کی ہےکہ سرفراز کو  رضوان کی اچھی کارکردگی پسند نہیں آئی۔

ایک صارف نے قومی 220 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ مصباح الحق پر طنز کرتے ہوئے بالی وڈ اداکار پنکج ترپاٹھی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ چھپنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button