کھیل

فوادکی سنچری،پاکستان نےجنوبی افریقا کی برتری ختم کردی

پہلےٹیسٹ میں قومی ٹیم کی پہلی اننگزمیں پروٹیزکےخلاف بیٹنگ جاری ہے

 پاکستان اورجنوبی افریقا کےدرمیان پہلےٹیسٹ میں قومی ٹیم کی پہلی اننگزمیں پروٹیزکےخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجا رہےمیچ کےدوسرے روزپاکستان نےاپنی پہلی نامکمل اننگزکا 4 وکٹ پر 33 رنزکےساتھ آغازکیا تو اظہرعلی اورفواد عالم 5، 5 رنزکےساتھ وکٹ پرموجود تھے۔

پاکستان کے دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےٹیم کا اسکور 121 رنزپرپہنچایا تواظہرعلی 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان بھی 33 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم فواد عالم نے اپنی پیش قدمی جاری رکھی اور اپنی ففٹی مکمل کی اور وہ 63 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

فواد عالم نےشاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئےسنچری اسکورکی اوروہ 100 رنزپرناٹ آؤٹ ہیں جبکہ فہیم اشرف بھی 33 رنزکےساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔ پاکستان نے 6 وکٹوں کےنقصان پر  248 رنزبنا لیےہیں اورقومی ٹیم کواب جنوبی افریقا پر 28 رنزکی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔ گزشتہ روزپہلےجنوبی افریقا کی پوری ٹیم پہلی اننگزمیں 220 رنزبنا کرآؤٹ ہوئی اورپھرپاکستان کےبھی 4 کھلاڑی 27 رنزپرآؤٹ ہوگئےتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button