فواد عالم کو’ہندی فلموں کا ہیرو‘قراردے دیا گیا
بھارتی کمنٹیٹرہرشا بھوگلےنےقومی کرکٹرفواد عالم کا موازنہ ’ہندی فلمی ہیرو‘سےکردیا
معروف بھارتی کمنٹیٹرہرشا بھوگلےنےقومی کرکٹرفواد عالم کا موازنہ ’ہندی فلمی ہیرو‘سےکردیا۔ کرکٹ کمنٹیٹرہرشا بھوگلےنےفواد عالم کی تعریف کرتےہوئےسوشل میڈیا پرایک پیغام جاری کیا۔ انہوں نےکہا کہ فواد عالم ہندی فلموں کےہیروکی طرح اپنےخلاف چلنےوالےعوامل کا مقابلہ کرنےمیں کامیاب رہےہیں۔
Been reading a little more about Fawad Alam. Like an old Hindi movie where the hero accepts all that fate throws at him and finally gets his reward at the end; when it is almost too late.
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) January 28, 2021
ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ ’فواد عالم کے بارے میں مزید پڑھ رہا ہوں، ایک پرانی ہندی فلم کی طرح جہاں ہیرواپنےمقدرکوقبول کرتا ہے اور اسےآخرکاراس کا صِلہ مل جاتا ہے،جب تقریباً بہت دیرہوچکی ہے۔‘
خیال رہےکہ پاکستان اورجنوبی افریقا کےمابین پہلےٹیسٹ میچ کےدوسرے روزسنچری بنانےوالےفواد عالم کےلیےشائقین ،لیجنڈزاورکرکٹ کےمداحوں کی جانب سےتعریفوں کےپل باندھےجارہےہیں۔ فواد عالم نےبہترین اسٹروکس،ذہنی مضبوطی اورمشکل پچ پرکھیلنےکا ہنراستعمال کرتےہوئےشاندارسنچری بنائی۔