کھیل

کگیسوربادا ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 200 وکٹیں لینےوالےبولر

جنوبی افریقا کےفاسٹ بولرٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 200 وکٹیں مکمل کرنےوالےتیسرے فاسٹ بولربن گئے

جنوبی افریقا کےفاسٹ بولرکگیسوربادا ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 200 وکٹیں مکمل کرنےوالےتیسرے فاسٹ بولربن گئےہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سےتیز 200 وکٹیں حاصل کرنےکا اعزازپاکستان کےیاسر شاہ کےپاس ہےجہوں نے 33 ٹیسٹ میچوں میں 200 وکٹیں حاصل کیں۔ فاسٹ بولرزمیں تیزترین 200 وکٹیں پاکستان کےوقاریونس نےحاصل کیں،انہوں نےیہ کارنامہ 7730 گیندوں میں انجام دیا۔ جنوبی افریقا کےڈیل اسٹیں نےیہ کارنامہ 7848 گیندوں میں انجام دیا جبکہ ربادا نےیہ کارنامہ اپنے 44 ویں ٹیسٹ میں 8154 گیندوں پرحسن علی کوبولڈ کرکےانجام دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےبھی ربادا کے 200 ویں ٹیسٹ وکٹ کی ویڈیوسوشل میڈیا پرپوسٹ کی گئی۔

اگراسٹرائیک ریٹ کی بات کی جائےتوربادا کا اسٹرائیک ریٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنےوالےبولرزمیں سب سےبہترہے،یعنی ربادا نے 40.8کےاسٹرائیک ریٹ سےوکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسرا نمبرڈیل اسٹیں کا ہےجن کا اسٹرائیک ریٹ 42.3 ہے۔ کگیسوربادا ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 9 مرتبہ ایک اننگزمیں 5 کھلاڑیوں کوآؤٹ کرچکےہیں جبکہ 4 مرتبہ ایک میچ میں 10 وکٹیں بھی حاصل کرچکےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button