کھیل

لائیواسٹریمنگ جواء؛پی سی بی کی تحقیقات کا آغاز

کراچی ٹیسٹ جوئےکی ویب سائٹ پرلائیواسٹریم ہونےکی پی سی بی نے تحقیقات شروع کردیں

کراچی ٹیسٹ جوئےکی ویب سائٹ پرلائیواسٹریم ہونےکی پی سی بی نے تحقیقات شروع کردیں جب کہ ڈائریکٹرمیڈیا سمیع الحسن برنی کے مطابق جیسےہی ذمہ داران کا علم ہوا ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔ کراچی ٹیسٹ جوئےکی ویب سائٹ پرلائیو اسٹریم ہونےکی بدھ کو نشاندہی ہوئی تھی،حیران کن طورپردوسرے دن کا کھیل بھی مذکورہ سائٹ پرنشرہوتا رہا،جس پرلوگ شرطیں لگاتےرہے،ویڈیوکی بائیں جانب پی سی بی کا لوگوتک موجود ہے،یہ ویب سائٹ بغیروی پی این کےپاکستان سے بھی کھولی جا سکتی ہے۔

رابطے پرپی سی بی کےڈائریکٹرمیڈیا سمیع الحسن برنی نےکہا کہ معاملےکی تحقیقات جاری ہیں،جیسےہی ذمہ داران کا علم ہواان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی،لائیواسٹریمنگ غیرقانونی طورپرہورہی ہے،انھوں نےکہا کہ ہمارا اسپانسرشپ معاہدہ نیوزویب سائٹ sky247.net سےہے،اس کےپیج پرمنگل کوبیٹنگ سائٹ کا لنک آنےکی ہم نےنشاندہی کردی تھی،اب وہاں ایسا کوئی اشتہارموجود نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق بیٹنگ ویب سائٹ sky247.com پی سی بی کے اسپانسر ادارے کی ہی ہے،البتہ سمع الحسن برنی کے مطابق اسپانسر ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، انھوں نے ایک بار پھر سابقہ موقف دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوانین کے تحت بیٹنگ اور الکوحل کی کمپنیز کرکٹ ایونٹس کو اسپانسر نہیں کر سکتیں،ہم اس پر مکمل عمل کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس پی ایس ایل5کے میچز بھی ایک جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو اسٹریم ہوئے تھے۔ پی سی بی کا اس حوالے سے موقف تھا کہ کمرشل پارٹنر نے بغیر اجازت لیے بیٹنگ ویب سائٹ سے معاہدہ کیا، اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا، کچھ عرصے بعد معافی پر معاملہ ختم ہو گیا مگر پھر مالی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر بورڈ نے مذکورہ کمپنی سے معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button