کھیل

کراچی ٹیسٹ ؛جنوبی افریقا نے 4 وکٹ پر 187 رنزبنالیے

دوسری اننگزمیں جنوبی افریقا نےپاکستان کی 158 رنزکی برتری ختم کرتےہوئے 4 وکٹ کےنقصان پر 187 رنز بنالیے ہیں

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 220 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم فواد عالم کی سنچری کی بدولت 378 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور یوں میزبان ٹیم کو 158 رنز کی برتری حاصل کی۔ دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغاز کیا۔ ایلگر 29 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کا شکار بن گئے جس کے بعد مارکرم اور وین ڈیر ڈاسن نے انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ جاری رکھی۔ بابراعظم نے یاسر شاہ کی بولنگ پر مارکرم کا  27 رنز پر کیچ ڈراپ کرکے نئی زندگی دی۔

وین ڈیر ڈاسن اور اور ایڈن مارکرم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 127 رنز کی اہم شراکت قائم کی اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کی تاہم یاسر شاہ نے اس شراکت کا خاتمہ کرتے ہوئے ڈاسن کو 64 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ تیسرے روز کے اختتام میں صرف 4 اوورز باقی تھے لیکن فاف ڈپلسی نے اپنی وکٹ گنوادیں وہ 10 رنز پر یاسر شاہ کا شکار بنے جب کہ اگلے ہی اوور میں سیٹ بلے باز ماکرم 74 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد نعمان علی کا شکار بن گئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button