کھیل

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لئے 88 رنز کا ہدف

کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ کے باعث جنوبی افریقا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 245 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 187 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کیا تو مہاراج دو اور کوئنٹن ڈی کوک صفر رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔چوتھے روز کھیل کے آغاز سے ہی پاکستانی اسپنرز چھائے رہے اور جنوبی افریقی بلے بازوں کو جم کر بیٹنگ کا موقع ہی فراہم نہ کیا اور مہمان ٹیم کی باقی چھ وکٹیں صرف 58 رنز پر گر گئیں۔

جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 245 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 88 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اپنا ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یاشر شاہ نے بھی 4 وکٹیں حاصل کیں اور ایک وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button