کھیل

کراچی ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 88 رنز کا ہدف پاکستان نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا لیکن 22 کے مجموعے پر پہلے عابد علی اور پھر 23 رنز پر عمران بٹ  آؤٹ ہو گئے۔دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا تاہم فتح سے دو رنز کی دوری پر کپتان بابر اعظم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ اظہر علی 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔  فواد عالم نے چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

بہترین بیٹنگ پر بائیں ہاتھ کے بلے باز فواد عالم کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button