کھیل

موٹرسائیکل کارریلی کی گوادرآمدپرشانداراستقبال

شرکاء گوادرشہرکےمختلف علاقوں کا دورہ کریں گےاورگوادراسٹیڈیم میں کرکٹ میچ بھی کھیلیں گے

تین روزہ گرینڈ ٹورکراچی گوادرموٹرسائیکل اورکارریلی دوسرے روزگوادرپہنچ گئی،آج شرکاء گوادرشہرکےمختلف علاقوں کا دورہ کریں گےاورگوادراسٹیڈیم میں کرکٹ میچ بھی کھیلیں گے۔ کراچی سےشروع ہونےوالی بائیکرز،کار،جیپ ریلی کا آج دوسرا دن ہے،موٹر سائیکلسٹ گوادرشہرمیں پاکستانی سبزہلالی پرچم تھامےریلی میں شریک ہیں۔

گوادرمیں مقامی افراد نےپاکستان زندہ باد کےنعروں سےریلی کا استقبال کیا،ریلی کےشرکاء کا کہنا تھا کہ دیرپا قیام امن کیلئےکی گئی انتھک کاوش سےقیام امن کےثمرات آنا شروع ہوگئےہیں۔ اس ریلی میں اسلام آباد، لاہوراورکراچی کےبائیکرزکےعلاوہ بیرون ملک میں مقیم بائیکرزبھی شریک ہیں 45 بائیکراور 50 کارڈرائیورنے 650 کلومیٹرکا فاصلہ طےکرتےہوئےگوادرمیں موجود ہیں جہاں آج ساحل میرین ڈرائیو پر”پاکستان ریلی” بھی نکالی جائےگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button