کھیل

لاہور: T20سیریزکی تیاریاں جاری، ٹیم کا اعلان کل ہوگا

لاہورمیں ہونےوالےمیچزکےلیےقذافی اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش آخری مرحلےمیں داخل ہوگئی ہے

پاکستان اورجنوبی افریقا کےدرمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکےلئےپاکستان ٹیم کا اعلان کل کیا جائےگا، سیریزکا آغاز 11 فروری سے ہوگا، لاہورمیں ہونےوالےمیچزکےلیےقذافی اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش آخری مرحلےمیں داخل ہوگئی ہے۔ ٹیسٹ سیریزکےبعد پاکستان ٹیم کا اگلا اسائنمنٹ جنوبی افریقاکےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزہےجس کےلئےٹیم کا اعلان کل کیا جارہا ہے۔ لاہورمیں 11فروری سےشروع ہونےوالی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےلئےتیاریاں آخری مرحلےمیں داخل ہوگئی ہیں،سیریزکےلیےگراؤنڈ تیارہوگیا ہے،دھوپ نکلنےکی وجہ سےگراؤنڈ اسٹاف کو ٹی ٹوئنٹی کےتقاضوں کےمطابق وکٹوں کی تیاری کا اچھا موقع مل گیا ہے۔

لاہورکےتاریخی قذافی اسٹیڈیم کا سرسبزگراؤنڈ خوبصورت منظرپیش کررہا ہےاوریہاں تیاریاں بھی آخری مرحلےمیں داخل ہوگئی ہیں ۔ پاکستان اورجنوبی افریقاکےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکےمیچزکا آغازشام 6 بجےہوگا، میچ کا ٹاس ساڑھے 5 بجےہوگا جبکہ کووڈ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بھی کراؤڈ کوآنےکی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہےکہ ٹی ٹوئنٹی سیریزکےمیچز11، 13 اور 14 فروری کوقذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button