کھیل

ڈیبیو بولرنعمان علی نےریکارڈز کےانبارلگادئیے

وہ کیریئرکےپہلےہی ٹیسٹ کی اننگزمیں 5وکٹیں حاصل کرنےوالےتاریخ کےچوتھے معمرترین اسپنراورساتویں بولربن گئے

 نعمان علی نےڈیبیوٓپرہی ریکارڈز کا کھاتہ کھول لیا،وہ کیریئرکےپہلےہی ٹیسٹ کی اننگزمیں 5وکٹیں حاصل کرنےوالےتاریخ کےچوتھے معمرترین اسپنراورساتویں بولربن گئے۔ نعمان علی پاکستان کی طرف سےٹیسٹ ڈیبیوکرنےوالےچوتھےمعمرترین کرکٹرکےطورپرنیشنل اسٹیڈیم کےمیدان پراترے تھے،اس وقت ان کی عمر 34سال اور 111دن تھی،اس سے قبل میراں بخش 47سال 284دن، ذوالفقار بابر 34سال 308دن اورمحمد اسلم 34سال 177دن کی عمرمیں پہلا ٹیسٹ کھیلنےمیں کامیاب رہےتھے۔ نعمان ڈیبیومیچ کی کسی اننگزمیں 5وکٹیں حاصل کرنے والےٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کےچوتھےمعمرترین اسپنراورساتویں بولرہیں،پہلے ہی ٹیسٹ میں 5وکٹوں کا کارنامہ سرانجام دینےوالےمعمر ترین پاکستانی بولرزمیں بھی وہ سہرفہرست ہیں۔

کراچی ٹیسٹ سے قبل مجموعی طور پر پاکستان کے 11بولرز نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں اڑاکر دھاک بٹھائی تھی، ان میں عارف بٹ،محمد نذیر، شاہد نذیر،محمد زاہد،شاہد آفریدی،محمد سمیع،شبیر احمد، یاسر عرفات، وہاب ریاض،تنویر احمد اور بلال آصف شامل ہیں۔ نعمان علی نے 12ویں بولر کے طور پر اس فہرست میں اپنا نام درج کرایا،ڈیبیو ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولرز میں نعمان علی چھٹے نمبر پر آگئے،محمد زاہد نے 130رنز دے کر11شکار کیے تھے،اعزاز چیمہ،محمد سمیع، شبیر احمد اور عبدالرحمان نے اپنا پہلا ہی میچ 8،8وکٹوں سے یادگار بنایا تھا، نعمان علی نے 73رنز دیکر 7شکار کیے۔

دوسری جانب بابر اعظم نے بطور ٹیسٹ کپتان ڈیبیو پر فتح حاصل کرنے والوں کی فہرست میں اپنا نام درج کرا لیا، اس سے قبل فضل محمود،مشتاق محمد،جاوید میانداد، وقار یونس، سلیم ملک، رمیز راجہ، محمد یوسف اورسلمان بٹ نے پہلی بار قیادت کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button