کھیل

ابوظہبی:ٹی ٹین لیگ میں قلندرزکی دوسری کامیابی

شاہد آفریدی نے دو جبکہ سلطان احمد اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

ابوظبی میں جاری ٹی ٹین لیگ میں قلندرزنےایک اورفتح اپنےنام کرلی۔ابوظبی کو 9 وکٹ سےہرادیا۔ قلندرزکی جانب سےشاہد آفریدی نےدو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ بیٹنگ میں شرجیل خان نے 40 رنزکی دھواں داراننگزکھیلی۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلےگئےمیچ میں ابوظبی نے پہلےکھیلتےہوئےپانچ وکٹ پر 100 رنزبنائے۔ جوکلارک 34 اورپال اسٹرلنگ 29 رنزبناکرنمایاں رہے۔

شاہد آفریدی نےدوجبکہ سلطان احمد اورکرس جارڈن نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں قلندرزنے 8.2 اوورزمیں اسکورپورا کرلیا۔ شرجیل خان نے 40 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ سہیل اختر 27 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ ٹام بینٹن نے 30 رنزبنائے۔ گروپ بی میں قلندرزکی ٹیم اپنےدونوں میچزجیت کرچارپوائنٹس کےساتھ ٹاپ پوزیشن پرہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button