کھیل

شاہد آفریدی کوکراؤڈ کےبغیرکھیلنےکا مزا نہیں آتا

ٹی ٹین لیگ کےپہلےمیچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ پانےوالےبوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کراوڈ کے بغیر کھیلنے کا مزہ نہیں آتا

ٹی ٹین لیگ کےاپنےپہلےہی میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ پانےوالےبوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ کراوڈ کےبغیرکھیلنےکا مزہ نہیں آتا، تماشائیوں کی گراونڈ میں موجودگی اوربوم بوم کی آوازیں میرے اعتماد اورجوش وخروش میں اضافہ کرتی ہیں۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلتےہوئےکراوڈ کےروایتی شوراورتالیوں کی کمی محسوس کررہا ہوں،اگریہ پرفارمنس کراوڈ کےسامنےہوتی توزیادہ انجوائےکرتا۔ انہوں نےکہا کہ ٹی ٹین فارمیٹ سےہرملک میں کرکٹ کوفروغ دینےمیں مدد مل سکتی ہے۔ کراوڈ کےلیےیہ زبردست انٹرٹینمنٹ بھی ہے۔ ایک ہی وقت میں بہت سارے اسٹارزکوایکشن میں دیکھنےکا موقع ملتا ہے۔ میچزبھی بہت کانٹےدار وتےہیں۔ شاہد آفریدی کےمطابق ٹی ٹین فارمیٹ اور ٹی ٹوئنٹی  فارمیٹ دونوں کی اپنی اپنی اہمیت ہے۔ دونوں فارمیٹ کھیلنےاوردیکھنےکا اپنا ہی مزہ ہے۔ شاہد آفریدی نےٹی ابوظبی کےخلاف میچ میں دوشکارکرکےمیچ کےبہترین کھلاڑی کا اعزازپایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button