تبریز شمسی گوادر اسٹیڈیم کے سحر میں مبتلا
اپنےایک پیغام میں تبریزشمسی نےکہا کہ کیا ہم پاک جنوبی افریقہ سیریزکا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ یہاں منتقل نہیں کرسکتے
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی تبریز شمسی بھی بلوچستان کے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کے سحر میں مبتلا ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں تبریز شمسی نے کہا کہ کیا ہم پاک جنوبی افریقہ سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ یہاں منتقل نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کے چرچے ہورہے ہیں جس کی ایک ویڈیو فخرِ عالم نے بھی شیئر کی تھی۔ ٹوئٹر پر فخرِ عالم کی شیئر کی گئی ویڈیو پر ہی تبریز شمسی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔
Can we move the 3rd T20 to this place??
LOOKS STUNNING! 😍
The 3 most beautiful surroundings for a cricket stadium for me would be Newlands, Dharamsala and this place ❤ https://t.co/JeUKX2skmd
— Tabraiz Shamsi (@shamsi90) January 31, 2021
جنوبی افریقی کرکٹر نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کو کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز کرکٹ اسٹیڈیم اور بھارت کے دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم سے تشبیہ دی۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تین میدانوں کے اطراف کی جگہ انھیں بہت بہترین لگیں جن میں نیولینڈز، دھرم شالا اور گوادر شامل ہیں۔