کھیل

مانچسٹر سٹی کی مسلسل بارہویں کامیابی

انگلش پریمیئرلیگ میں مانچسٹرسٹی نےشیلفیڈ یونائیٹڈ کےخلاف 9ویں منٹ میں برتری حاصل کر لی

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے شیفلیڈ یونائیٹڈ کو ایک گول سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مزید بہتر کرلیا۔ نمبر دو ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے شیلفیڈ یونائیٹڈ کے خلاف 9 ں منٹ میں برتری حاصل کر لی۔لیکن اس کے بعد ٹیبل ٹاپ ٹیم مانچسٹرسٹی آخری نمبرکی ٹیم کے خلاف مزید کوئی گول نہ بنا سکی۔ مانچسٹر سٹی نے میچ 0-1 سے جیت کرمسلسل بارہویں فتح اپنے نام کرلی، اس فتح کے ساتھ مانچسٹرسٹی کو نمبر دو ٹیم مانچسٹریونائیٹڈ پرتین پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دوسرے میچ میں مانچسٹریونائیٹڈ اورآرسنل کا میچ بغیرکسی گول کےبرابررہا۔

ادھر اسپینش لیگ میں دس کھلاڑیوں سے کھیلنے والی ٹیم ریال میڈرڈ کو لیوانٹے کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔  نویں منٹ میں میڈرڈ کے کھلاڑی ملیٹاؤ کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا،  لیکن تیرہویں منٹ میں اسے ایک گول کی برتری بھی مل گئی۔ 32ویں منٹ میں لیوانٹے کے مورالس نے اسکور برابر کردیا جبکہ دوسرے ہاف میں مارتے نے گول بنا کر لیوانٹے کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے فتح دلا دی۔ اس شکست کے بعد ریال میڈرڈ کا نمبر ون ٹیم ایٹلیٹکو میڈرڈ سے 7 پوائنٹس کا فرق ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button