کھیل

"پی ایس ایل6″۔۔۔تماشائی گراؤند میں میچ دیکھیں گے یا نہیں؟۔۔۔فیصلہ ہوگیا؟

پاکستان سپرلیگ کے چھٹے سیزن میں تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 25فیصد اسٹیڈیم بھرا جائے گا۔ سیمی فائنل اور فائنل کے لیے 50فیصد تک تماشائیوں کو اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے پر حتمی اعلان کل ہوگا۔ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے اور حتمی فیصلے کے بعد  پی ایس ایل سیزن 2021 میں شائقین کرکٹ کو اپنے پسندیدہ کرکٹرز سٹیڈیم میں بیٹھ کر ان ایکشن دیکھنے کا موقع ملے گا۔

پی ایس ایل6 فروری اور مارچ میں کھیلا جائے گا جس کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button