کھیل

رمیز راجہ نےمحمد حفیظ کو‘خود غرض‘ کیوں کہا؟

سابق کپتان نےٹی 10 لیگ کھیلنےپربضد آل راؤنڈرمحمد حفیظ کو’خود غرض‘ قراردے دیا

قومی ٹیم کےسابق کپتان رمیزراجہ نےٹی 10 لیگ کھیلنےپربضد آل راؤنڈرمحمد حفیظ کو’خود غرض‘ قراردیتےہوئےکہا کہ آپ کےفیصلےآپ کی ترجیحات کی عکاسی کرتےہیں۔ انہوں نےکہا کہ اس وقت سب کوپاکستان کرکٹ کےساتھ ہونا چاہئے،نٹرنیشنل ٹیمیں اب پاکستان آنا شروع ہوگئی ہیں اس لیےضروری ہےکہ ہرکوئی کوویڈ پروٹوکول پرسختی سےعمل درآمد کرے۔ اپنےیوٹیوب چینل پرجاری ویڈیو میں رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ ٹی10 لیگ کھیلنےجانےوالےقومی کھلاڑیوں میں سےآصف علی واپس آگئےمگرحفیظ نےاپنا کنٹریکٹ مکمل کرنےکا فیصلہ کیا جو ان کی سوچ اورترجیحات کی عکاسی کرتا ہے،ہمیں لازمی طورپرکورونا پروٹوکول کی پیروی کرنا چاہیے۔

انہوں نےاپنی بات جاری رکھتےہوئےکہا کہ حارث رؤف کی مثال آپ کےسامنےہے،انہوں نےجنوبی افریقا کےخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننےکیلئےبگ بیش لیگ چھوڑدی، اس سےان کی ترجیحات کےبارے میں پتہ لگ رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اگرآپ پاکستان کوترجیح دے رہے ہیں توآپ درست سمت میں گامزن ہیں لیکن اگرآپ پاکستانی ٹیم میں انتخاب کی قیمت پرلیگ کرکٹ کوترجیح دیتےہیں توآپ ٹھیک راستے پر نہیں جارہےہیں۔ اپنی ویڈیوکےآخرمیں رمیزراجہ نےکہا کہ ہرکھلاڑی کوخودغرضی دکھانےکی بجائےپاکستان کےبارے میں سوچنا چاہیے ورنہ کوئی آپ کی حمایت میں سامنےنہیں آئےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button