کھیل

شعیب ملک اورثانیہ مرزا نےکس کےکہنےپرکھانا چھوڑا؟

عاطف نوازکےمطابق میری دونوں ملاقاتوں میں شعیب ملک کچھ نہ کچھ کھا رہےتھے

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک نےگزشتہ روزاپنی 40 ویں سالگرہ منائی،اس حوالےسےساتھی کرکٹرزسمیت دنیا بھرمیں موجود مداحوں نےاپنے پسندیدہ کھلاڑی کواپنےاپنےاندازسےسالگرہ کی مبارکباد پیش کی اورملاقات کےدوران پیش آنےوالےدلچسپ واقعات بھی شیئر کیے۔ عاطف نوازنامی کرکٹ کمنٹیٹراورشعیب ملک کےمداح نےشعیب ملک سےیادگارملاقات کےحوالےسےبتایا کہ ’زندگی میں شعیب ملک سےمیری دوبارملاقات ہوئی،ایک جب میں 15 برس کا تھا، اورٹھیک دس برس بعد یعنی جب میں 25  برس کا تھا۔‘

عاطف نوازکےمطابق میری دونوں ملاقاتوں میں شعیب ملک کچھ نہ کچھ کھا رہےتھے۔عاطف نوازنےشعیب ملک اورثانیہ مرزا کےہمراہ تصویربھی شیئرکی اورکہا کہ ’دنیا بھرمیں شاید ہی ایسی کوئی مشہورشخصیات ہوں گی جنہوں نےاپنےکھانےکومحض ایک مداح کےساتھ تصویرکھنچوانےکیلئےچھوڑا ہوگا ،لیکن واقعی ثانیہ اورشعیب نےمیرے ساتھ ایسا کیا۔‘ اپنےٹوئٹ کےآخرمیں عاطف نوازنےکہا کہ ’شعیب ملک پہلےدن سےہی ایک شاندارشخصیت کےمالک ہیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button