کھیل

PSL 6: نیوزی لینڈ کےکولن منروپاکستان آئیں گےیا نہیں؟

نیوزی لینڈ کےکھلاڑی کی پاکستان سُپرلیگ کےچھٹےایڈیشن میں شرکت غیریقینی بتائی جا رہی ہے

نیوزی لینڈ کےکھلاڑی کولن منروکی پاکستان سُپرلیگ کےچھٹےایڈیشن میں شرکت غیریقینی بتائی جا رہی ہے۔ اس موقع پرنیوزی لینڈ کے کھلاڑی کولن منرونےکہا کہ موجودہ صورتحال میں میرا پاکستان جانا مشکل ہورہا ہے۔ کولن منرونےکہا کہ قرنطینہ سلاٹ نہ ملنےکی وجہ سےبہت مشکل ہورہی ہے۔ اُنہوں نےکہا کہ شدید خواہش تھی کہ پاکستان سُپرلیگ کےلیےجاؤں،مس ہونےپرافسوس ہوگا۔ دوسری جانب ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہےکہ کولن منروکی پی ایس ایل سےدستبرداری پرحتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ نےکہا کہ کوششیں کی جارہی ہیں کہ کولن منروکوقرنطینہ کی سلاٹ مل جائے۔ واضح رہےکہ کولن منروکوپاکستان سُپرلیگ کےچھٹےایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنی ہے۔ پی ایس ایل کا چھٹا سیزن 20 فروری سےکراچی میں شروع ہورہا ہے، جس کےابتدائی 20 میچزشہرقائد میں کھیلےجائیں گےجبکہ آخری 14 میچزلاہورمیں ہوں گے۔ پی ایس ایل 6 کے کراچی میں 20 میچز 7 مارچ تک کھیلےجائیں گے جبکہ فائنل سمیت لاہورمیں 14 میچز 10 مارچ سےکھیلےجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button