کھیل

راشد نسیم کو بروس لی آف پاکستان قرار دیدیا گیا

پاکستانی نوجوان کا عالمی ریکارڈزبنانےکا سفرجاری ہے،کورونا کےباوجود راشد نسیم ریکارڈ پرریکارڈ بنانےمیں کامیاب ہورہےہیں

پاکستانی نوجوان کا عالمی ریکارڈزبنانےکا سفرجاری ہے،کورونا کےباوجود راشد نسیم ریکارڈ پرریکارڈ بنانےمیں کامیاب ہورہےہیں۔ راشد نسیم نےگنیزورلڈ ریکارڈ مقابلےمیں ایک مرتبہ پھربھارتی کھلاڑی کوشکست دے دی،راشد نسیم کا سال20 21 کا پہلا اورانفرادی طورپر64 واں ریکارڈ منظورکرلیا گیا۔ گنیزورلڈ ریکارڈ نےای میل کےزریعےتصدیق کردی۔ راشد نےگزشتہ سال 20 ریکارڈزبنائےتھے۔

دوسری جانب راشد نسیم کی اکیڈمی اب تک 78 ریکارڈز قائم کرچکی ہے،اس مرتبہ راشد نسیم نے 3 منٹ میں 10 کلووزن کےساتھ 159 ماشل آرٹس ککس مارکرعالمی ریکارڈ بنا کربھارتی کھلاڑی کوشکست دی،نرائن نے138 ککس ٹارگٹ پرہٹ کرکےعالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ گنیزورکڈ ریکارڈ نےراشد نسیم کےکارنامہ کی تفصیلات ویب سائٹ پربھی جاری کردیں،راشد نسیم کوبروس لی آف پاکستان کےلقب سےنوازا گیا ہے، گنیزورلڈ ریکارڈ نےراشد نسیم سےخصوصی طورپررابطہ کیا، دریں اثناء راشد نسیم کا کہنا ہےکہ پاکستان کےلیےعالمی ریکارڈزکی سینچری بناناچاہتا ہوں،سرکاری سطح پرسرپرستی سےخواب پورا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button