کھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز :جنوبی افریقا کا دستہ لاہورپہنچ گیا

کھلاڑیوں کےساتھکوچنگ اسٹاف بھی شامل ہے۔مہمان ٹیم کمرشل فلائیٹ کےذریعےعلامہ اقبال ائرپورٹ پہنچی ہے

پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکےلیے 20 رکنی جنوبی افریقا کا دستہ لاہورپہنچ گیا،جس میں کھلاڑیوں کےساتھ کوچنگ اسٹاف بھی شامل ہے۔ مہمان ٹیم کمرشل فلائیٹ کےذریعےعلامہ اقبال ائرپورٹ پہنچی ہے۔ پی سی بی حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا،کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل لےجایا جائےگا جہاں ان کی کوویڈ ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوگا۔

جنوبی افریقہ نےٹی ٹوئنٹی سیریزکےلیےجس ٹیم کا اعلان کیا تھا اس کے چھ ارکان پہلےسےپاکستان میں ٹیسٹ سیریزکےلیےموجود ٹیم میں شامل ہیں،پاکستانی کھلاڑیوں بھی آج سےبائیوببل کا حصہ بن جائیں گے،اعلان کردہ شیڈول کےمطابق دونوں ٹیمیں پانچ فروری سےقذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ  کریں گی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی گیارہ فروری کوکھیلا جائےگا،دوسرا تیرہ اورتیسراچودہ فروری کوشیڈول ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button