کھیل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کورونا میں مبتلا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر اور سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

مکی آرتھر جو کہ اب سری لنکا کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں کا ٹیم کے ہمراہ کوویڈ ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا۔یہ ٹیسٹ اس وقت میں لیا گیا جب سری لنکن ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے تیاری کر رہی ہے جو کہ رواں مہینے کے آخر میں طے ہے۔

لاہیرو تھریمانے نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button