کھیل

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ 16 برس بعد ٹوٹ گیا

انضمام الحق نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرتے ہوئے 184 رنز کی اننگز کھیلی تھی جسے انگلش کپتان جوروٹ نے ڈبل سنچری بنا کر توڑ دیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ 16 برس بعد ٹوٹ گیا‘ قومی ٹیم کے سابق کپتان کا ٹیسٹ کرکٹ کا ایک ریکارڈ 16 برس بعد انگلش بیٹسمین جو روٹ نے توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے 100 ویں ٹیسٹ پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل تھا۔ انضمام الحق نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرتے ہوئے 184 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو اب تک 100 ویں ٹیسٹ میں کسی بیٹسمین کا سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا۔ تاہم آج انگلش کپتان جو روٹ نے بھارت کیخلاف چنئی ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بناکر انضمام کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جو روٹ 100 ویں ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری کرنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button