کھیل

پشاورزلمی کی خصوصی ثقافتی کٹ منظرعام پرآگئی

پشاورزلمی نےپاکستان سپرلیگ سیزن 6 سےقبل اپنی خصوصی ثقافتی ٹریننگ کٹ لانچ کردی

پشاورزلمی نےپاکستان سپرلیگ سیزن 6 سےقبل اپنی خصوصی ثقافتی ٹریننگ کٹ لانچ کردی۔ پشاورزلمی کی جانب سےخصوصی ثقافتی ٹریننگ کٹ میں پاکستان اورخیبرپختونخوا کی ثقافت اورخوبصورتی کونمایاں کیا گیا ہے۔

ثقافتی کٹ میں پاکستان کی بلند ترین چوٹی کےٹو،قومی جانورمارخور,قومی پھول چنبیلی،خوبصورت  مقام مالم جبہ،خیبرپختونخواہ کےدرہ خیبر،اسلامیہ کالج،ایڈورڈزکالج اورگھنٹہ گھرکونمایاں کیا گیا ہے۔ پشاورزلمی کےچیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہےکہ خصوصی ثقافتی کٹ کا مقصد دنیا بھرمیں پاکستان اورخیبرپختونخواہ کی خوبصورتی اورثقافت کواجاگرکرنا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button