کھیل

جنوبی افریقا نے ایک وکٹ پر 127 رنز بنالیے

رضوان کی شاندارسنچری کی بدولت جنوبی افریقا کوجیت کےلیے 370 رنزکا ہدف دیا

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نےمحمد رضوان کی شاندارسنچری کی بدولت جنوبی افریقا کوجیت کےلیے 370 رنزکا ہدف دیا ہے۔ راولپنڈی میں کھیلےجارہےدوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں پاکستان 272 رنزبنانےکےبعد آؤٹ ہوئی جس کےجواب میں مہمان ٹیم 201 رنزپرآؤٹ ہوگئی اورمیزبان ٹیم کو 71 رنزکی برتری حاصل ہوئی تھی جب کہ قومی ٹیم دوسری اننگزمیں 398 رنزپرآؤٹ ہوئی۔

مہمان ٹیم کی جانب سےڈین ایلگراورایڈن مارکرم نےاننگزکا آغازکیا،ایلگر 17 رنزبناکرشاہین آفریدی کا شکاربن گئےجس کےبعد مارکرم نے وین ڈارڈاسن کےساتھ ملکرجارحانہ کرکٹ کھیلی اوراپنی نصف سنچری مکمل کی۔ چوتھےدن کےاختتام پرجنوبی افریقا نےایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنزبنالیےہیں۔ مارکرم 59 اورڈاسن 48 رنزکےساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button