کھیل

تھائی لینڈ نےگلیڈی ایٹرز ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیت لیا

تھائی لینڈ نے پہلی بین الاقوامی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم کو 15 کے مقابلے میں 21 گیمز سے ہرا کرگلیڈی ایٹر ویسپا یوتھ کپ 2020 جیت لیا۔ 

کورونا وائرس کی وجہ سے ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ پہلی بار آن لائن کھیلا گیا جس کی میزبانی پاکستان نے کی۔

 پاکستان اور تھائی لینڈ نے ایونٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا لیکن تھائی ٹیم بہتر ثابت ہوئی، تھائی لینڈ نے 15 کے مقابلے میں 21گیمز سے فتح سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے حشام ہادی خان فائنل کے سب سے کامیاب کھلاڑی ثابت ہوئے انہوں نے 6 میں سے چار میچز جیتے۔

تھائی لینڈ کے نپت وجارا نوراتھارن کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہوں نے مجموعی طور پر 36میں سے 33 میچز جیتے۔ سید عماد علی پاکستان کے سب سے کامیاب اسکریبل پلیئر رہے۔ عماد نے 29میچز میں فتوحات سمیٹیں۔

ویسپا یوتھ کپ میں 16 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا،ہر ٹیم میں 6 کھلاڑی شامل تھے، ٹورنامنٹ کی مشترکہ میزبانی فارم ایوو اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button