کھیل

شاداب خان کا حسن علی کی عمدہ کارکردگی پردلچسپ تبصرہ

قومی کرکٹرنےحسن علی کےاسٹائل پردلچسپ تبصرہ کرتےہوئےکہا کہ ’بجلی عارضی ہےلیکن جنریٹرمستقل چلتا ہے

قومی کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرشاداب خان نے فاسٹ باؤلرحسن علی کی عمدہ کارکردگی پردلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ پاکستان نےجنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ کےآخری دن 95 رنزسےہراکردوٹیسٹ میچزکی سیریزمیں کلین سوئپ کردیا اوراس موقع پرقومی ٹیم کوشائقین کرکٹ اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سےمبارکباد ملنےکا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

اس ضمن میں قومی کرکٹرشاداب خان نےمیچ میں حسن علی کی شاندارپرفارمنس پراُن کےلیےٹوئٹرپرتعریفی پیغام جاری کیا ہے۔ شاداب خان نےاپنےٹوئٹراکاؤنٹ پرحسن علی کی تصویرشیئرکرتےہوئےلکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ محنت کا پھل ضروردیتا ہے۔‘ اُنہوں نےحسن علی کومبارکباد دیتےہوئےکہا کہ ’حسن میچ میں 10 وکٹیں لینےپربہت بہت مبارک ہو۔‘

قومی کرکٹرنےحسن علی کےاسٹائل پردلچسپ تبصرہ کرتےہوئےکہا کہ ’بجلی عارضی ہےلیکن جنریٹرمستقل چلتا ہے۔‘ واضح رہےکہ پاکستان نےجنوبی افریقا کوآخری بار 2003 ء میں ٹیسٹ سیریزمیں شکست دی تھی، پاکستان نےموجودہ سیریزدوصفرسےجیت کرآئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button