جنوبی افریقا کلین سوئپ، مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا
مہمان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کو 95 رنزسےہراکردوٹیسٹ میچزکی سیریزمیں کلین سوئپ کردیا گیا
پاکستان کےشاہینوں کی جانب سے مہمان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کو 95 رنزسےہراکردوٹیسٹ میچزکی سیریزمیں کلین سوئپ کردیا گیا ہے۔ پاکستان کےشہرراولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کےآخری دن پاکستان نےجنوبی افریقا کو 95 رنزسےہراکردونوں ٹیسٹ میچزکی سیریز میں کلین سوئپ کردیا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھانےکےوقفےکےبعد بھی پاکستانی ٹیم نےمہمان ٹیم کےلیےبہترین بالنگ کےذریعے مشکلات کھڑی کردیں جس کےنتیجےمیں جنوبی افریقا کی تواترکےساتھ وکٹیں گرتی رہیں۔
Dream come back in test cricket,5wkt haul in both inng well done @RealHa55an #PakvRSA
— Sohail Tanveer (@sohailmalik614) February 8, 2021
مہمان ٹیم کو دونوں ٹیسٹ میچز میں کلین سوئپ کرنے پر پاکستان ٹوئٹر اس وقت مبارکبادوں تانتا بندھا ہوا ہے، کرکٹ شائقین سمیت سابق، موجودہ اور وویمن کرکٹرز شاہینوں کو اس جیت پر خوب سراہ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان کے نامور اور لیجنڈری کھلاڑیوں نے بذریعہ ٹوئٹ پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی جن میں محمد حفیظ، ثناء میر، عماد وسیم، اظہر محمود اور سہیل تنویر کا نام سر فہر ست ہے۔
Congratulations Team Pakistan 🇵🇰 winning test series 2-0 #PAKvsSA match winning performance by @RealHa55an by taking 10 wickets & @iMRizwanPak scoring 💯 in the tough situation of the game.
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) February 8, 2021
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں حسن علی نے 5 ، شاہین شاہ نے 4 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ملڈر رہے، انہوں نے 20 رن اسکور کیے۔
Congrats to the @TheRealPCB on winning the test series against SA! Well done to the entire management & coaching staff . #PakistanZindabad #PakvRSA
— Azhar Mahmood (@AzharMahmood11) February 8, 2021
Great show of wonderful bowling by @RealHa55an and team 🇵🇰
Congrats bro on the 10-wicket haul and a great comeback 👍🏽#PakvRSA— Imad Wasim (@simadwasim) February 8, 2021
یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو آخری بار 2003ء میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔ پاکستان نے موجودہ سیریز دو صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
Congratulations to @RealHa55an on an incredible test comeback. Brilliant performance 👏👍 Pakistan on its way to a test series win over South Africa#PakvRSA
— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) February 8, 2021