کھیل

مشکل وقت میں کس نےساتھ دیا؟حسن علی نام زبان پر لےآئے

حسن علی نےکہا کہ مشکل وقت میں اہلیہ،بھائی اورشعیب ملک نےمیں بہت اعتماد دیا

پاکستان فاسٹ بولر حسن علی قومی ٹیم کو تاریخی کامیابی دلوانے کے بعد اپنے ساتھ گزرے ماضی کے لمحات کے بارے میں بتایا کہ ان پر جو وقت گزرا ہے شاید وہ الفاظ میں نہ بتا پائیں۔  ان خیالات کا اظہار انھوں نے 10 وکٹوں کے ساتھ میچ گر پرفارمنس دینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  حسن علی کا کہنا تھا کہ انجری کا شکار تھا لیکن میں نے محنت نہیں چھوڑی، مقصد یہی تھا کہ میں نے پاکستان کے لیے پرفارمنس دینی ہے۔ حسن علی نے کہا کہ مشکل وقت میں اہلیہ، بھائی اور شعیب ملک نے میں بہت اعتماد دیا۔

میچ سے متعلق انھوں نے کہا کہ فاسٹ بولر کا گیند اوپر نیچے ہو رہا تھا اور ہمیں معلوم تھا کہ اچھی لائن اینڈ لینتھ سے وکٹیں حاصل ہوسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن کا اسٹائل میرا وہی رہے گا۔  انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی بتایا کہ اللّٰہ تعالیٰ جلد مجھے اولاد سے نواز رہے ہیں، میری اہلیہ بھی میچ دیکھنے آئیں، ان کی خوشی کے لیے نئے طریقے سے سیلیبریشن کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button