کھیل

عثمان قادر کی تیاریوں نے چونکا کر رکھ دیا

ورچوئل پریس کانفرنس میں عثمان قادرنےکہاکہ قذافی اسٹیڈیم میں اچھی پریکٹس کا موقع ملا

ورچوئل پریس کانفرنس میں عثمان قادرنےکہاکہ قذافی اسٹیڈیم میں اچھی پریکٹس کا موقع ملا ہے،میں نےثقلین مشتاق اورمحمد یوسف کی کوچنگ میں اپنی صلاحیتیں نکھارنےپرکام کیا،لاہورمیں اوس بھی کھیل پراثرانداز ہوسکتی ہے،اس کنڈیشنزمیں بہترکارکردگی کیلیےبھی سابق آف اسپنرنےرہنمائی کی ہےکہ اگراوس ہوئی توگیند کوکس طرح گرپ کرنا ہے،اگرکھیلنےکا موقع ملا توزیادہ سےزیادہ وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

انھوں نےکہا کہ ورائٹی ہرلیگ اسپنرکےپاس ہوتی ہے،میں نے اپنےوالد عبدالقادرسےجوکچھ سیکھا اس ہنرکومیدان میں بروئےکارلاؤں گا،ہم اچھی کرکٹ کھیل کرحریف کودباؤمیں لانےکی کوشش کریں گے،جارح مزاج ڈیوڈ ملرکی وکٹ حاصل کرنا چاہوں گا۔ ایک سوال پرعثمان قادر نےکہا کہ زاہد محمود اچھےبولراورڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکےقومی ٹیم میں آئےہیں،ان کےاسکواڈ میں ہونےسےمجھ پرکوئی دباؤ نہیں،جس کوموقع ملا وہ پرفارم کرنےکی کوشش کرے گا،میں بطورآل راؤنڈرپہچان بنانےکیلیےبیٹنگ پرتوجہ دے رہا ہوں۔

نوجوان بیٹسمین حیدرعلی نےکہا کہ محمد یوسف کی رہنمائی سےمجھےسیکھنےکا موقع ملا،اسٹروک سلیکشن اورٹمپرامنٹ بھی بہترمیں مدد ملی،سابق اسٹارنےبتایا کہ اگرچند ڈاٹ بال بھی ہوجائیں توپریشرنہ لیں،کریزپررکتےہوئےاچھےاسٹروکس سےرن ریٹ بہتررکھنےکی کوشش کریں۔

انھوں نےکہا کہ ہوم کنڈیشنزکا اچھا اندازہ ہوتا ہے،اس لیےبہترکارکردگی دکھانےمیں مدد ملےگی،بابراعظم کےساتھ اوپننگ کا موقع ملا توبھی تیارہوں،ٹیم کی ضرورت کےمطابق کسی بھی نمبرپربیٹنگ کا چیلنج قبول کروں گا،پرستاروں کی توقعات پرپورا اترنےکی کوشش ہوگی۔ حیدر علی نےکہا کہ ٹیسٹ کےبعد ٹی ٹوئنٹی میں بھی کلین سوئپ پرٹیم کی نگاہیں مرکوزہیں،ہرپلیئر کی طرح میرا بھی خواب ہےکہ فتوحات میں اہم کردارادا کرتےہوئےمین آف دی سیریزکا ایوارڈ حاصل کروں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button