کھیل
قومی ہیرو احمد مجتبی کی میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات
مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے والے قومی ہیرو احمد مجتبی کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات ہوئی۔
احمد مجتبیٰ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی حوصلہ افزائی اور حمایت پر شکر گزار ہوں، نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اللہ پر یقین رکھیں، محنت اور عزم کے اصول کو اپنائیں۔
INDIA 🇮🇳 KO KNOCK-DOWN KARNE KA INAM @ahmedwolverine1 SHABASH pic.twitter.com/6amjuDMozV
— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) February 10, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے میں پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی راہول راجو کو ایک ہی مکے میں چت کر دیا تھا۔