کھیل

پہلا ٹی ٹوئنٹی‘ جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان نے 4 اوورز میں اب تک 30 رنز بنائے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے‘ میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے

پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے جس میں مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے 4 اوورز میں اب تک 30 رنز بنائے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آٹ ہوا ہے۔ قومی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔ وکٹ پر اس وقت حیدر علی اور محمد رضوان موجود ہیں۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی، افتخار احمد، حسین طلعت، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عثمان قادر،محمد نواز، حارث رف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ پروٹیز کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز ہینرچ کلیسن کررہے ہیں، اور مہمان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ریزا ہینڈرکس، جینیمین ملان، جیک اسنیمین، ڈیوڈ ملر، ڈوئن پریٹورس، اینڈائل فیلکوایو، جونیئر ڈالا، تبریز شمسی، لوتھو اور بجورن فورٹیون شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button