کھیل

باعزت ریٹائرمنٹ،یونس خان ،محمد حفیظ کےحق میں ڈٹ گئے

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا کہنا ہےکہ ورلڈ کپ کیلیےپلیئرزکا اچھا پول میسرہے،سینئر کرکٹرز بھی پرفارم کررہے ہیں

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلیے پلیئرز کا اچھا پول میسر ہے،سینئر کرکٹرز بھی پرفارم کررہے ہیں،گوکہ بدقسمتی سے حفیظ اس وقت ہمارے ساتھ موجود نہیں ہیں، انھوں نے انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،میں ہی نہیں پوری ٹیم ان کی کمی محسوس کررہی ہے،وہ ٹیم کی جان ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سینئرز کا کیا بنے گا، اس طرح کے سوالات درست نہیں،میرے خیال میں اگر کوئی سینئر پرفارم کررہا ہے تو اس کو مواقع دینا چاہیں،کیوں نہ ہم ان کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کریں کہ وہ خوشی سے ریٹائر ہوں،ہم سب ان کو اپنے کندھوں پر بٹھاکر رخصت کریں تاکہ وہ خوشی سے جائیں اور تاحیات پاکستان کیلیے اچھا سوچیں، کوچنگ میں بھی آئیں تو خوشی سے نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے اپنا تجربہ منتقل کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button