کھیل

آسٹریلین اوپن، دفاعی چیمپئن صوفیہ ایونٹ سے باہ

دفاعی چیمپئن امریکا کی صوفیہ کینن،ایسٹونیا کی کایا کینیپی کےہاتھوں شکست کھا کرایونٹ سےباہر ہوگئیں

آسٹریلین اوپن میں پہلا بڑا اپ سیٹ ہوگیا،دفاعی چیمپئن امریکا کی صوفیہ کینن،ایسٹونیا کی کایا کینیپی کےہاتھوں شکست کھا کرایونٹ سےباہر ہوگئیں۔ میلبرن میں جاری ایونٹ کےدوسرے راؤنڈ میں ڈیفینڈنگ چیمپئن امریکا کی صوفیہ کنین کا سامنا ایسٹونیا کی کائیا کینیپی سےتھا،میچ میں امریکن پلئیراپنےروایتی فارم سےبہت دورنظرآئیں اوراسٹونین پلئیرکےہاتھوں چھ تین اورچھ دوسےشکست کھا کرایونٹ سےباہرہوگئیں ۔ مینزایونٹ میں روس کےآندرے روبلونےتھیاگومونٹیروکوچھ چار،چھ چاراورسات چھ سےہرا کرتیسرے مرحلےمیں جگہ بنالی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button