کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے دورے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال کرکٹ کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم نے ابتدائی طور پر گزشتہ برس اکتوبر میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنا تھا لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے دورہ ممکن نہیں ہو سکا تھا، اب اسے اپریل کے لیے ری شیڈول کیا گیا ہے۔دورہ جنوبی افریقا کے بعد قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہو جائے گی جہاں 17 اپریل سے سیریز شروع ہو گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔دونوں دوروں سے قبل کووڈ 19 کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقا میں میچز دو شہروں جوہانسبرگ اور سینچورین میں کھیلے گی، تین ون ڈے میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

شیڈول کے مطابق ون ڈے میچز دو اپریل کو سینچورین، 4 اپریل کو جوہانسبرگ اور 7 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے، 10 اور 12 اپریل کو ٹی ٹوئنٹی میچز وانڈررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ جبکہ 14 اور 16 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے۔

سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے لیکن جنوبی افریقا کی درخواست پر ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button