کھیل

ویمنزٹیم کی دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑکرواپسی مگرکیوں؟

ابتدائی طورپرٹیم کو 21 فروری کووطن واپس آنا تھا۔سیریزکا پہلا میچ 9 فروری کوہرارے میں کھیلا گیا تھا

زمبابوے کا دورہ ادھورا چھوڑکرپاکستان ویمنزٹیم کراچی پہنچ گئی۔ قومی ویمنزٹیم میں کپتان جویریہ خان،منیبہ علی،عمیمہ سہیل اورایمن انور کراچی پہنچی ہیں۔ ٹیم کی دیگرکھلاڑیوں میں فاطمہ ثنا،کائنات امتیاز،عروبہ شاہ اورناہیدہ خان شامل ہیں۔ واضح رہےکہ ہرارے سےدبئی کی فلائٹ آپریشن معطل ہونےکی وجہ سےٹیم کوواپس آنا پڑا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اورزمبابوے کرکٹ نےاماراتی ایئرلائنزکی جانب سےجاری کردہ تازہ ترین سفری پالیسی کےاجراء کےپیش نظرمتفقہ فیصلےکےبعد دورہ ختم کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔ خیال رہےکہ ابتدائی طورپرٹیم کو 21 فروری کووطن واپس آنا تھا۔ سیریزکا پہلا میچ 9 فروری کوہرارے میں کھیلا گیا تھا۔ سیریزکا دوسرا میچ 12 فروری بروزجمعےکوکھیلا جانا تھا۔ تازہ ترین سفری پالیسی کےتحت ایئرلائنزنے 13 سے 28 فروری تک ہرارے سےدبئی تک اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button