کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کہاں منعقد ہوگی؟

چھٹاایڈیشن پاکستان میں منعقد ہوگا جبکہ اس کی افتتاحی تقریب ترکی کےشہراستنبول میں ہوگی

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کےچھٹےایڈیشن پاکستان میں منعقد ہوگا جبکہ اس کی افتتاحی تقریب ترکی کےشہراستنبول میں ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل 6 کا آفیشل گیت گانےوالےفنکارترکی پہنچ گئے۔ دوسری جانب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملک سےباہرکروانےپر پی سی بی  نےتبصرے سےگریزکیا۔ افتتاحی تقریب ملک سےباہرہورہی ہے،پی سی بی نےاس سےمتعلق بھی ترید یا تصدیق سےانکارکردیا۔  ذرائع  کا کہنا ہےکہ بائیوسیکورببل کی وجہ سےافتتاحی تقریب نیشنل اسٹیدیم میں نہیں ہوگی،بائیوسیکورببل کی وجہ سےگراؤنڈ میں اسٹیج اور فنکاروں کا آنا ممکن نہیں ہے۔  پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ریکارڈ کرکےبیس فروری کونشرکی جائیگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button