کھیل

فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں اہم تبدیلیاں متوقع

آج کھیلےجانےوالے آخری اورفیصلہ کن میچ کےلیےقومی ٹیم میں دوسےتین تبدیلیاں متوقع ہیں

پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان آج کھیلےجانےوالے آخری اورفیصلہ کن میچ کےلیےقومی ٹیم میں دوسےتین تبدیلیاں متوقع ہیں۔ پہلے دونوں میچوں میں توقعات کےمطابق پرفارم نہ کرسکنےوالےفاسٹ بولرحارث روف کی جگہ حسن علی کوموقع دیا جاسکتا ہےاورخوش دل شاہ کوآصف علی کےلیےجگہ خالی کرنا پڑسکتی ہےجب کہ افتخاراحمد کوباہربیٹھا کرنوجوان دانش عزیزکے ڈبیوکا امکان ہے۔

ٹیم انتظامیہ فہیم اشرف کا بیٹنگ آرڈربدل کرجلد کریزپربھجوانےکی حکمت عملی بھی سوچ رہی ہےاس کےساتھ محمد حسنین کوبھی کھلانے پرغورکیا جارہا ہےتاہم حتمی پلینگ الیون کا فیصلہ اسٹیڈیم میں آکروکٹ کا معائنہ کرنےکےبعد ہوگا۔ واضح رہےپاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریزایک ایک سےبرابرہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button