کھیل

فیصلہ کن میچ ،پاکستا ن نے ٹاس جیت لیا

پاکستان نے ٹاس جیت کرباولنگ کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پربابراعظم کا کہنا تھا کہ آج کےمیچ میں پریشرنہیں ہے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلی جارہی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ کا ٹاس ہوگیا ،پاکستان نے ٹاس جیت کرباولنگ کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پربابراعظم کا کہنا تھا کہ آج کےمیچ میں پریشرنہیں ہے بلکہ ٹیم پراعتماد ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ میں جو غلطیاں کیں ،آج ان غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے ۔انہوں نے بتا یا کہ پاکستان کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہی ہیں،خوشدل شاہ ،افتخار احمد اور حارث روف کی جگہ حسن علی ،آصف علی اور زاہد محمود کو موقع دیا گیا ۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button