کھیل

عمران خان کی یہ تصویرکس دورکی یاد دلاتی ہے؟

وزیراعظم عمران خان کے 1987ء کے دورہ انگلینڈ کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی

وزیراعظم عمران خان کے 1987ء کےدورہ انگلینڈ کی تصویرانٹرنیٹ پروائرل ہوگئی۔ عمران خان اکثرسوشل میڈیا پراپنےکرکٹ کےدن کی یادگارتصاویرمداحوں کےساتھ شیئرکرتےہیں جنہیں شائقین کرکٹ اوروزیراعظم کےچاہنےوالےخوب پسند کرتےہیں۔ اب وزیراعظم عمران خان نےایک بارپھرکرکٹ کےدنوں کی ایک حسین یاد تازہ کرتےہوئےاپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرتین دہائی پُرانی تصویرشیئرکی ہے۔ مذکورہ تصویر سال 1987ء کی ہے جب قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔ اس دورہ انگلینڈ میں گرین شرٹس نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی اور کامیابی اپنے نام کی تھی۔

عمران خان کی جانب سےشیئرکی گئی تصویرمیں اُنہیں کامیابی حاصل کرنےپرپھولوں کا گلدستہ دیا جارہا ہے جبکہ وزیراعظم بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔ 1987 میں یہ پہلا موقع تھا کہ جب پاکستان نےانگلینڈ کےخلاف اُسی کےہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریزجیتی تھی۔ یہ ٹیسٹ میچ کی تاریخ کی واحد اننگزبھی ہےجہاں قومی کرکٹ ٹیم نےبغیرکس وائڈ بال کے 708 رنزبنائے۔ عمران خان کی اس نایاب تصویرپرچند ہی گھنٹوں میں 67 ہزارسےزائد لائکس آچکےہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان اکثراپنےماضی اورحال کےحسین اورخوبصورت لمحات کوسوشل میڈیا پرشیئرکرتےدکھائی دیتے ہیں۔ عمران خان کی تمام پوسٹس کواُن کےچاہنےوالوں کی جانب سےبہت پسند کیا جاتا ہےجبکہ اُن کی ہرپوسٹ پرلاکھوں میں لائکس اورمحبت بھرے پیغامات آتےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button