کھیل

پی ایس ایل 6؛ ٹکٹیں فروخت کےلئےپیش کردیں گئیں

شائقین پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ٹکٹ حاصل کرسکیں گے

پی ایس ایل 6 کے پہلےمرحلے کیلیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہورہی ہے۔ شائقین www.bookme.pk پر رجسٹریشن کرواکرٹکٹ خرید سکتےہیں۔ ویب سائٹ کےچیف ایگزیکٹوفیضان اسلم نےکہا کہ کوویڈ صورت حال میں صرف 20 فیصد تماشائیوں کواسٹیڈیم آکرمیچزدیکھنےکی اجازت دی گئی ہے۔ اس طرح نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 6500 تماشائی ایک میچ دیکھ سکتےہیں جبکہ قدافی اسٹیڈیم لاہور میں یہ گنجائش 4500 ہے،ایک شناختی کارڈ پرصرف ایک شخص ٹکٹ خرید سکتا ہے،بچوں کےب فارم پرٹکٹ کی بکنگ کروائی جاسکتی ہے۔

ٹکٹ پرشناختی کارڈ کےساتھ کیوآرکوڈ درج ہوگا جس کو 3 مختلف مقامات پراسکین کرواکرتماشائی اندرداخل ہوسکیں گے،شائقین پہلےآئیے پہلےپائیےکی بنیاد پرٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔ میچ والےدن وہی شخص اسٹیڈیم داخل ہوسکےگا جس کےنام پرٹکٹ کی بکنگ ہوگی۔ پہلے مرحلےمیں کراچی کےمیچزکی بکنگ شروع کررہےہیں،لاہورکےمیچزکےلیےبھی جلد بکنگ کا آغازکردیں گے،دوسری طرف پی سی بی ذرائع کےمطابق ٹکٹ کےنرخ 500 سے 5000 تک رکھےجانےکا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button