کھیل

محمد رضوان نےملتان سلطانزکی کپتانی سنبھال لی

ملتان سلطانز نےپی ایس ایل کےچھٹےایڈیشن کےلیےشان مسعود کی جگہ محمد رضوان کو کپتان مقرر کردیا

پاکستان سپرلیگ کےپانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانزپوائنٹس ٹیبل پرسرِفہرست رہےمگرپلےآف میچزمیں توقعات کےمطابق کارکردگی پیش نہیں کرپائےاورایونٹ سےباہرہوگئے۔ دوسری جانب وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان اس وقت کیریئرکی بہترین فارم میں ہیں،فرنچائزنےان کی قائدانہ صلاحیتوں سےبھی فائدہ اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔

ملتان سلطانزکےمالک عالمگیرترین کا کہنا ہےکہ محمد رضوان نےڈومیسٹک کےبعد انٹرنیشنل کرکٹ میں بطورکپتان اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں،ٹیم کی بہترین قیادت کرنےوالےشان مسعود کا شکریہ ادا کرتےہیں۔ محمد رضوان کا کہنا ہےکہ ملتان سلطانزکی قیادت کا منتظرہوں،شاہد خان آفریدی،سہیل تنویراورشان مسعود جیسےسینئر کھلاڑیوں کا ساتھ میسرہونا خوش آئند ہے،ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانےکی کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button