کھیل

شاہد آفریدی کی بیٹی کی سالگرہ،تقریب کا اہتمام

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی کی سب سےچھوٹی بیٹی عروہ ایک سال کی ہوگئی

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی کی سب سےچھوٹی بیٹی عروہ ایک سال کی ہوگئی۔ گزشتہ روزشاہد آفریدی نےاپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کی پہلی سالگرہ کےموقع پرتقریب کا انعقاد کیا جس کی تصویریں اُنہوں نےاپنےتصدیق شدہ ٹوئٹراکاؤنٹ پرشیئرکیں۔ مذکورہ تصویروں میں عروہ آفریدی نےسُرخ رنگ کی خوبصورت فراک زیب تن کی ہوئی ہےجبکہ کچھ تصویروں میں شاہد آفریدی اپنی بیٹی کوہوا میں اُچھال رہےہیں۔ شاہد آفریدی نےتصویریں شیئرکرتےہوئےکیپشن میں لکھا کہ ’میری سب سےچھوٹی بیٹی عروہ کوپہلی سالگرہ مبارک ہو۔‘

سابق کپتان نےلکھا کہ ’ماشاءاللّہ آپ نےانتہائی کم عرصےمیں ہمارے گھرکوبہت سی خوشیاں دی ہیں۔‘اُنہوں نےاپنےساری بیٹیوں کودُعا دیتے ہوئےلکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ میری تمام بیٹیوں کوہرخوشی سےنوازے آمین۔‘ واضح رہےکہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کےباپ ہیں۔ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔ شاہد آفریدی اکثرسوشل میڈیا پراپنی بیٹیوں کےہمراہ تصاویرشیئرکرتےرہتےہیں جبکہ ماضی میں کئی بارآفریدی کی بیٹیاں والد کوکرکٹ گراؤنڈ میں سپورٹ کرنےبھی جا چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button