کھیل

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم وطن واپس کیسےجائےگی؟

لاہور میں دھند کے باعث فلائٹ شیڈول تبدیل ہونے سے مہمان ٹیم کی روانگی متاثر ہوئی

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم دوحصوں میں وطن واپس لوٹےگی ۔ زرائع کےمطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 6 اراکین کچھ دیربعد براستہ دوحاجوہانسبرگ کیلئےروانہ ہوں گے، جبکہ اسکواڈ کےباقی اراکین شام 6 بجےوطن واپس روانہ ہوں گے۔ زرائع کا بتانا ہےکہ لاہورمیں دھند کےباعث فلائٹ شیڈول تبدیل ہونےسےمہمان ٹیم کی روانگی متاثرہوئی ہے۔ واضح رہےکہ اپنےدورۂ پاکستان میں جنوبی افریقا کی ٹیم واحد فتح دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کرسکی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button