کھیل

اعظم خان نےاپنا وزن کم کرلیا مگرکتنا کم ؟

کرکٹراعظم خان کا کہنا ہےکہ فٹنس بہترکرنےکےلیےکافی کام کررہا ہوں

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی نمائندگی کرنےوالےکرکٹراعظم خان کا کہنا ہےکہ فٹنس بہترکرنےکےلیےکافی کام کررہا ہوں اور اسی کیلئے 32 کلو وزن کم کیا ہے۔ اعظم خان نےکہا کہ کوشش ہے کہ قومی ٹیم کے لیے درکارفٹنس معیارپرپورا اتروں، وزن 140 کلو سے کم کرکے 108 کلو گرام پرلےکرآیا ہوں ، اپنا وزن تقریباً 32 کلوکم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے مزید وزن کم کروں جس سے میں خود بھی بہتر محسوس کروں، تینوں فارمیٹس کھیلنے کے لیے فٹنس کافی ضروری ہے ۔ اعظم خان نے بتایا کہ خراب بیٹنگ پر ابو سے ڈانٹ پڑتی رہتی ہیں، میرے والد کو مجھ سے بہت امیدیں ہیں کوشش کرتا ہوں ان کو مایوس نہ کروں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button