کھیل

وہاب ریاض کا ڈیرن سیمی کے متعلق بڑا اعلان

وہاب ریاض نےاپنےایک بیان میں کہا کہ ڈیرن سیمی گزشتہ پانچ سالوں سےہمارے ساتھ ہیں

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاورزلمی کےکپتان وہاب ریاض کہتےہیں کہ بطورکوچ ہمارے لیےڈیرن سیمی بہترین آپشن ہیں۔ کپتان پشاورزلمی وہاب ریاض نےاپنےایک بیان میں کہا کہ ڈیرن سیمی گزشتہ پانچ سالوں سےہمارے ساتھ ہیں، وہ بہترجانتےہیں کہ پشاورزلمی کو کیسےچلایا جاسکتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ڈیرن سیمی کا ارادہ ہےکہ اگرزلمی جیتی تووہ اپنےبال کٹوا دیں گے۔ وہاب ریاض نےکہا کہ ہم نے گزشتہ سالوں کی غلطیوں سےسیکھنا ہے،اس مرتبہ بہترین پرفارمنس دینےکی کوشش کریں گے۔

اُن کا کہنا ہےکہ ہم نے 5 سالوں میں مسلسل 5 پلےآف کھیلےہیں،حسن علی پانچ سال ہماری ٹیم سےمنسلک رہے،اب ہمارے اسکواڈ میں ایسے بولرزہیں جوحسن علی کی جگہ پُرکرسکتےہیں۔ کپتان پشاورزلمی وہاب ریاض نےمزید کہا کہ میری یہی سوچ ہےکہ جارحانہ کرکٹ کھیلی جائے،اگرہم سورنزپربھی ڈھیرہوجائیں توافسوس نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button