کھیل

آئی پی ایل سے تصادم، جنوبی افریقہ مشکل میں پڑگیا

پاکستان سے ہوم سیریز کے آئی پی ایل سے تصادم نے جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا

پاکستان سے ہوم سیریز کےآئی پی ایل سےتصادم نےجنوبی افریقہ کومشکل میں ڈال دیا۔ بورڈ اپنےشیڈول کے ساتھ بھارت سےتعلقات کو بھی متاثر نہیں کرنا چاہتا، پاکستان سے محدود اوورز کی سیریز اپریل میں ہوگی، اسی عرصےمیں آئی پی ایل بھی شروع ہونا ہے، جس کیلیے کاگیسو ربادا،کوئنٹین ڈی کک، فاف ڈوپلیسی اور اینرچ نورکیا سمیت کئی جنوبی افریقی اسٹارز نےمختلف فرنچائزز سےمعاہدے کررکھےہیں۔

پروٹیزڈائریکٹرکرکٹ گریم اسمتھ نےکہاکہ ہم اپنےتمام بہترین پلیئرزکوپاکستان سے سیریز کیلیے دستیاب دیکھنا چاہتےہیں مگر یہ معاملہ کافی پیچیدہ ہے۔ ہم نے آئی پی ایل کیلیے پلیئرز ریلیز کرنےکا بھی وعدہ کررکھا ہے، ہر سال ہمارے کھلاڑی اس کا حصہ بنتے ہیں، ہمیں اس بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہے،آنےوالےدنوں میں اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button